Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سلامتی کونسل میں افغانستان سے انخلاء کے حق میں قرارداد منظور

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ...
شائع 31 اگست 2021 09:10am

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے محفوظ انخلاء کے حق میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 15 رکنی کونسل کے 13 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین اور روس اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

سلامتی کونسل کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں طالبان سے ملکیوں اور غیر ملکیوں کے محفوظ انخلاء کی پاسداری کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔

United Nations

New York

security council

us troops

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div