Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل ...
اپ ڈیٹ 30 اگست 2021 09:33pm
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ملاقات کی.

ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز (ڈیموں کی دہائی) کے تحت پاکستان میں جاری بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیشرفت سے آگاہ کیا.

وزیر اعظم نےڈیموں کی تعمیر میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کےلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے. نئے ڈیمز کی تعمیر پانی کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی.

pm imran khan

WAPDA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div