Aaj TV News

BR100 4,763 Increased By ▲ 47 (1%)
BR30 20,671 Decreased By ▼ -169 (-0.81%)
KSE100 45,821 Increased By ▲ 322 (0.71%)
KSE30 18,006 Increased By ▲ 182 (1.02%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,267,393 567
DEATHS 28,344 16
Sindh 466,945 Cases
Punjab 438,636 Cases
Balochistan 33,159 Cases
Islamabad 106,615 Cases
KP 177,240 Cases

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ہولناک اور دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں شکی شوہر نے اپنی بیوی کے جسم کا "مخصوص حصّہ" سی دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرولی کے علاقے میں 45 سالہ خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے شوہر نے اس کے جسم کا مخصوص حصہ سی دیاہے۔

خاتون کے مطابق اس کا شوہر اس پر دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات کا شک کرتا تھا اسی لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ ملزم اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑے کرتا تھا کیونکہ اسے شک تھا کہ وہ اسی گاؤں کے ایک آدمی کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھتی ہے، وہ اسے مارتا بھی تھا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) انیل سونکر کا کہناہے کہ حال ہی میں ، اس نے ایک بار پھر اسی مسئلے پر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا کیا۔ اس نے پہلے اسے مارا پیٹا ، بعد میں اس کی شرمگاہ کو سی دیا۔ خاتون کسی طرح گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور شکایت درج کرائی۔'

خاتون نے شوہر کے خلاف مقدمہ تو درج کرادیا ہے لیکن ساتھ ہی پولیس سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ سخت کارروائی کرنے کی بجائے شوہر کو صرف ڈانٹ کر چھوڑ دیا جائے۔

دریں اثنا ، ملزم فی الحال فرار ہے اور اس کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت شکایت درج کی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔