Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

داعش نے کابل ایئر پورٹ کے خودکش بمبار کی تصویر جاری کر دی

کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی...
شائع 28 اگست 2021 11:33am
کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمان الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا، داعش خراسان کا دعویٰ (تصویر بزریعہ اعماق)
کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمان الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا، داعش خراسان کا دعویٰ (تصویر بزریعہ اعماق)

کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کرنے والے جنگجو کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔

تنظیم داعش-خراسان کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمان الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا۔

جمعرات کے روز کیے جانے والے اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں، 28 طالبان سمیت کئی درجن افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

داعش- خراسان سے تعلق رکھنے والے جنگجو عبدالرحمان الوگری نے کابل ہوائی اڈے کے اندر اور باہر افغانستان سے انخلا کے لیے پروازوں کے انتظار میں جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کے عین درمیان خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔

داعش- خراسان کے جاری کردہ بیان کو تنظیم کی "اعماق" نامی نیوز ایجنسی نے نشر کیا ہے جس کے مطابق خود کش دھماکہ عبدالرحمان الوگری نے کیا۔ تنظیم نے الوگری کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

"اعماق" کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’ان کے جنگجو سیکیورٹی کے تمام حصار پار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں سے صرف پانچ میڑ فاصلے کی دوری تک پہنچ گئے تھے۔'

افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے بھی 28 اراکین مارے گئے۔

ISIS K

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div