Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بیرون ممالک سے کاٹن یارن ڈیوٹی فری درآمد کا مطالبہ

ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمد کنندگان نے کاٹن یارن ڈیوٹی فری درآمد...
اپ ڈیٹ 28 اگست 2021 10:23am
کاروبار

ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمد کنندگان نے کاٹن یارن ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد کو بھیجے گئے خط میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمد کنندگان نے مقامی مارکیٹ میں کاٹن یارن کی 40 تا 70 فیصد بڑھتی ہوئی قیمت سے نجات کے لیے بذریعہ سڑک اور ریلوے سروس کے ذریعے بھارت، ازبکستان اور ترکی سے مطلوبہ کاؤنٹس کے کاٹن یارن ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ایچ ایم اے کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ کاٹن یارن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div