Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پلاٹس کی الانمنٹ کیس کا بڑا فیصلہ سناتے...
شائع 27 اگست 2021 01:15pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پلاٹس کی الانمنٹ کیس کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے گریڈ 22 کے افسران اورججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار دے دی۔

اسلام آباد میں ججز، 22 گریڈ کے افسران اور سول سرونٹس کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 22 کے افسران ، ججز اور سول سرونٹس کیلئے پلاٹس کی الاٹمنٹ غیرقانونی قرار دے دی۔

ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں، حکومت اگر ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے۔

Justice Athar Minallah

IHC

Chief Justice

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div