Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 91 اموات، 4,075 کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار تھم نہ سکے، 24گھنٹے...
اپ ڈیٹ 24 اگست 2021 01:59pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار تھم نہ سکے، 24گھنٹے کے دوران کورونا 91 زندگیاں نگل گیا جبکہ مزید 4,075 کیسز سامنے آئے، کورونا سے اب تک 25,094 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,131,659 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 4,075 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد11 لاکھ31 ہزار 659 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 418 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 57 ہزار 721، اسلام آباد میں 96 ہزار 771، بلوچستان میں31 ہزار 865، گلگت بلتستان میں9687 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 30 ہزار 865 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمںھ گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 91 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 094 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 22، سندھ میں 15، آزاد کشمیر میں 5اوربلوچستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونااب تک سے پنجاب مںد سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئںم،جہاں 11,605 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6627، خیبرپختونخوا میں 4819، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 336 اور گلگت بلتستان میں 170اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 685 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91 ہزار 046 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,513 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز مں7 کورونا سے2,857 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 59 ہزار 943 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4075 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 336 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div