Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کوویزے جاری کر دیئے

لاہور:پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کوویزے جاری کر...
شائع 23 اگست 2021 09:13am

لاہور:پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کوویزے جاری کر دیئے ہیں۔

افغان کرکٹرز کے متبادل ٹریول پلان میں براستہ پاکستان سری لنکا کا سفر شامل ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز اگلے ماہ سری لنکا میں شیڈول ہے۔

سیریز کی میزبانی افغانستان نےکرنی ہے تاہم افغانستان کی بدلتی سیاسی صورتحال اور سری لنکا میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سیریز کے انعقاد پر اب تک سوالیہ نشان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ ‏پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کردیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنےعوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پشتو زبان کا استعمال بھی کیا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبر کے درمیان سری لنکا میں شیڈول ہے۔

fawad chaudhry

پاکستان

lahore

visa

Afghanistan Cricket

pak vs afg

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div