Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 75 اموات، 3,842 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 75...
اپ ڈیٹ 22 اگست 2021 03:18pm

اسلام آباد:پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جاں بحق جبکہ 3,842 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،مہلک وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 24,923 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,123,812 ہوگئی۔

نشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,842 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11لاکھ 23 ہزار 812ہ وگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 810 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 79 ہزار 574 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 56 ہزار 365، اسلام آباد میں 96 ہزار 030، بلوچستان میں 31 ہزار 819 ، گلگت بلتستان میں 9617 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 30 ہزار 597 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 923 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 24 اموات ہوئںس ،اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 22،22، اسلام آباد اور آزادکشمیر میں 3،3 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونااب تک سے پنجاب مںو سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئں ،جہاں 11,527 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6590، خیبرپختونخوا میں 4772، اسلام آباد میں851، بلوچستان میں 335 اور گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 678 ہلاکتیں رپورٹ ہوئں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 89 ہزار 334 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 5,301 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,477 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 09 ہزار 555 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر مں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 ہزار 527 کورونا کے ٹسٹں کئے گئے جن میں سے 3842 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 222 ہزار 569 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div