Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا ایئر لفٹ کمپنی میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ایئرلفٹ کمپنی میں غیرملکی...
شائع 20 اگست 2021 01:40pm

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے ایئرلفٹ کمپنی میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے مواقع کی فراہمی کلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایئرلفٹ کمپنی میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی میں85 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے یہ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی جانب سے بنائی گئی ۔

عمرا ن خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑی صلاحیت ہے اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجو دہیں ،پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے کھلا ہے،حکومت سرمایہ کاروں کیلئے مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ

اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو یوم پاکستان پر ایوارڈ دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سورہ المائدہ کی آیت بھی شیئر کیں،کانسٹیبل جمال کلہوڑو نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کو بچایا تھا۔

اسلام آباد

foreign investment

Govt

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div