Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

کابل :کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک...
شائع 16 اگست 2021 02:23pm

کابل :کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی فوج نے ان افراد کو جہاز میں چڑھنے کی کوشش کے دوران روکنے کیلئے فائرنگ کی تھی۔

ایئرپورٹ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کابل ائیرپورٹ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں جو کابل چھوڑنے کیلئے جہازوں میں سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاہم امریکی فوج نے صرف ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی تھی، اب یہ افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا بھگڈر سے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

kabul

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div