Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاک افغان ون ڈے سیریز کو تاحال حتمی شکل نہ دی جا سکی

لاہور:پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا...
شائع 15 اگست 2021 09:14am

لاہور:پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول تاحال طے نہیں ہو سکا۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے لیکن تمام معاملات کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے ایک ہی وینیو پر میچز کروانے کا کہہ دیا ہے جبکہ افغان کرکٹ بورڈ نے دو وینیوز پر میچز کروانے کی بات کی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کووڈ 19 پروٹوکولز اور بائیو سکیور ببل کی وجہ سے ایک ہی وینیو پر سیریز کا اسرار کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز کیلئے قرنطینہ کی مدت بھی طے نہیں ہو سکی ہے اور اس کے علاوہ سفری مشکلات بھی درپیش ہیں۔

خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبر کے درمیان تجویز کی گئی تھی لیکن موجودہ صورتحال کی وجہ سے بھی پاکستان افغانستان کرکٹ سیریز پر خدشات کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے اور بورڈ نے سیریز کی بھی تصدیق کی ہوئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے، کئی معاملات حل طلب ہیں ،اس وقت تک سیریز آن ہے، افغانستان میزبان ہے اس نے ہی شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔

پاکستان

lahore

odi series

pak vs afg

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div