Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صد مملکت عارف علوی آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہونگے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج...
اپ ڈیٹ 14 اگست 2021 06:19pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو ں گے۔

دورے کے دوران دونوں ملکوں کے صدور اور استنبول میں پاک بحریہ کےلئے تیار کیے جانے والے پہلے بحری جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دونوں رہنماء دوطرفہ تعلقات پر غوراور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے ذرائع ابلاغ اور نمایاں تاجروں سے بھی گفتگو کریں گے۔

پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے ،ثقافت ،تاریخ ،مثالی باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

Turkey

Arif Alvi

TAYYIP ERDOGAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div