Aaj TV News

BR100 4,493 Increased By ▲ 95 (2.17%)
BR30 17,583 Increased By ▲ 591 (3.48%)
KSE100 43,946 Increased By ▲ 665 (1.54%)
KSE30 17,084 Increased By ▲ 306 (1.82%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,287,393 232
DEATHS 28,784 7
Sindh 476,958 Cases
Punjab 443,560 Cases
Balochistan 33,509 Cases
Islamabad 107,960 Cases
KP 180,412 Cases

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ داسو واقعے کی افغان اور بھارتی خفیہ اداروں کی ملی بھگت سے افغان سرزمین پر منصوبہ بندی کی گئی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغانستان کا خفیہ ادارہ این ڈی ایس اوربھارت کی خفیہ ایجنسی را اس واقعےمیں ملوث ہیں کیونکہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا معاشی تعاون ان سے ہضم نہیں ہو رہا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے تحقیقات کے ہرمرحلے پر چین کو اعتماد میں لیا ہے اور چین پاکستان کے خفیہ اداروں کی جانب سے کی گئی تحقیقات پر مطمئن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وقوعہ کا دورہ اور جانچ پڑتال کرنے کےلئے چین کی ٹیم کو سہولیات فراہم کی ہیں اور اس کے ساتھ تمام معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کو نقصان پہنچانے کےلئے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس واقعے کے بعد اپنے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کےلئے متحد ہیں۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبے جاری رہیں گے اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائینگے۔

ریڈیو پاکستان