Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان، عراق کا سیاسی تعلقات کو بامقصد اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق

پاکستان اور عراق نے اپنے شاندار سیاسی تعلقات کو مزید بامقصد...
شائع 11 اگست 2021 08:49pm

پاکستان اور عراق نے اپنے شاندار سیاسی تعلقات کو مزید بامقصد اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کرلیا۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد حسین کے درمیان ملاقات ہوئی.

فریقین نے تجارت، توانائی، مذہبی سیاحت، دفاعی تعاون، انسانی وسائل اور روزگار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پاکستانیوں کےلئے محرم الحرام کے دوران عراقی ویزوں کی سہولت کے طریقوں اور ذرائع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان نے عراق جانے والے زائرین کی سہولت کےلئے ایک نئی زائرین انتظامی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ہماراکربلا میں ایک پاکستان ہاؤس اورنجف اور کربلا میں پاکستانی قونصل خانے کھولنے کا منصوبہ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب کو غیرقانونی طور پر بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

اپنے بیان میں عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹرفواد حسین نے اعتراف کیا کہ پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے پاکستانی زائرین کےلئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا یقین دلایا جس کا مقصد عراق میں مقدس مقامات کی زیارتوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

ریڈیو پاکستان

پاکستان

Iraq

pilgrims

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div