Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خوشی ہے کہ اب ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم

کراچی:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ اب ہم ...
شائع 10 اگست 2021 02:21pm

کراچی:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ اب ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، غیر ملکی امداد پر انحصار نے ملک کمزور کردیا ،اب اللہ کے کرم سے پاکستان صحیح راستے پر لگ گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اور دیگر بھی شریک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جس تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہیئے تھا اس تیز رفتاری سے نہیں بڑھا لیکن خوشی ہے کہ اب ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں،رکاوٹوں سے انسان مضبوط ہوجاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے کہا کہ رسول ﷺ کی زندگی سے سیکھو،ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کرکے عظیم بن سکتے ہیں،بیساکھی پر چلتے ہیں تو کمزوری آجاتی ہے،ہم اپنے پیروں پرکھڑا ہونے کی کوشش کررہے ہیں، کرکے زرمبادلہ بچاسکیں گے، اللہ کا کرم ہے پاکستان صحیح راستہ پر لگ گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہوگیا ہے، ہم منی لانڈرنگ روکنے کی کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے غیر قانونی طور پر ڈالر ملک سے باہر نہ جائیں، پوری دنیا میں کرپٹ حکمران پیسے ملک سے باہربھیجتے ہیں،یہ سب ہماری کارکردگی ہے اپنے ملک کا پیسہ بچانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ماضی میں برآمدات کی بجائے درآمدات کو ترجیح دی گئی، اب ہم اپنی برآمدات بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

پاکستان

karachi

Karachi Visit

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div