Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پوپ فرانسس کے نام بھیجے گئے لفافے سے 3 گولیاں برآمد

ویٹیکن سٹی میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے ...
شائع 10 اگست 2021 10:11am

ویٹیکن سٹی میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے نام بھیجے گئے لفافے سے پستول کی 3 گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پوپ فرانسس کے نام پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لفافہ میل باکس میں رکھا گیا تھا، جس پر پوپ فرانسس کی رہائشگاہ کا پتہ درج تھا۔

پولیس نے لفافے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پوسٹ مین نے رات گئے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی۔

پولیس نے بتایا کہ مشکوک لفافہ میلان کے نواحی علاقے میں ملا جو فرانس سے بھیجا گیا ہے۔ لفافے پر ہاتھ سے "دی پوپ ، ویٹیکن سٹی ، سینٹ پیٹر اسکوائر ، روم ،" درج کیا گیا تھا، اس میں تین پستول کی گولیاں اور ویٹیکن میں مالیاتی کارروائیوں کے حوالے سے ایک پیغام تھا۔

اس حوالے سے ویٹیکن کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس جولائی میں ہونے والے بڑی آنت کی سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

وہ COP26 کلائمیٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے نومبر میں گلاسگو ، اسکاٹ لینڈ کے ایک فوری سٹاپ کے ساتھ اگلے مہینے ہنگری اور سلوواکیہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Italy

Pope Francis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div