Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب: مختلف اضلاع میں نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 اگست سے نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی...
شائع 09 اگست 2021 09:45am

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 3 اگست سے نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ترمیم شدہ آرڈر کے مطابق صوبے کے جن اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اب وہاں لاک ڈاؤن 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے جس کا اطلاق 9 اگست سے ہو گا۔

سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہو گا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہو گی، ترمیم کے مطابق آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی اور تقریب رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہو گی۔

جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام قسم کی مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات بھی ان ڈور منعقد کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔

lockdown

punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div