Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: رینجرز کی کارروائی، گودام سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

کراچی :سندھ رینجرز نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بند گودام...
شائع 08 اگست 2021 11:48am

کراچی :سندھ رینجرز نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بند گودام سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کےعلاقے نیوکراچی سیکٹر 5میں واقع ایک بند گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا، جو ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 3 سیون ایم ایم رائفل، 3 ایٹ ایم ایم رائفل، ٹرپل ٹو رائفل، 6 ریپیٹرز، 10پسٹلز، 1 ریوالوراور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں، اسلحہ مستقبل میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

karachi

operation

Weapons

New Karachi

Rangers Sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div