Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

کوروناکی چوتھی لہر کے وار جاری، مزید 60اموات، 5,661 نئےکیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک...
شائع 05 اگست 2021 09:42am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک دن میں کورونا سے مزید 60 اموات اور 5,661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 23,635 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,053,660 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5,661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 494 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 92 ہزار 433 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 46 ہزار 485، اسلام آباد میں 89 ہزار 117،بلوچستان میں30 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 8473 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 25 ہزار 778 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 29 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 18، خیبرپختونخوا میں 08، آزاد کشمیر میں 2، اسلام آباد، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,122افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6098، خیبرپختونخوا میں 4495، اسلام آباد میں807، بلوچستان میں 329 اور گلگت بلتستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 636 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 77 ہزار 409 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,050 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 6،787 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 616 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 62 ہزار 462 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5661 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16لاکھ278ہزار190افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 889 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 318 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div