Aaj TV News

BR100 4,671 Increased By ▲ 6 (0.13%)
BR30 18,834 Increased By ▲ 160 (0.86%)
KSE100 45,369 Increased By ▲ 297 (0.66%)
KSE30 17,576 Increased By ▲ 146 (0.84%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,285,631 377
DEATHS 28,745 8
Sindh 476,017 Cases
Punjab 443,240 Cases
Balochistan 33,488 Cases
Islamabad 107,765 Cases
KP 180,146 Cases

لاہور:سعودی عرب سے رہائی پانے والے 28پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے۔

سعودی عرب میں معمولی جرائم کے مرتکب 28پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانی قیدیوں کو معافی دی ۔

رہائی پانے والے قیدیوں نے وزیراعظم عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹر اعجاز چوہدری نے لاہور ایئر پورٹ پر رہائی پانے والے قیدیوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں، اس کیلئے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت گلف میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔