Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اندرون ملک پروازوں پر مسافروں کےلئے ویکسین کی پابندی کا اطلاق

آج سےاندرون ملک پروازوں پر مسافروں کے لئے ویکسین کی پابندی کا...
شائع 01 اگست 2021 11:52pm

آج سےاندرون ملک پروازوں پر مسافروں کے لئے ویکسین کی پابندی کا اطلاق کردیا گیا۔ویکسینشن سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے والے مسافروں پر ایئرلائنز کے دروازے بند ہونگے۔ سول ایوی ایشن حکام نے تمام ائرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرلائنز کو جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق تمام ڈومیسٹک پروازوں پر مسافروں کےلئے ویکسینشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا۔

جزوی ویکسینشن یا ایک ڈوز لگوانے والے مسافر بھی سفر کر سکیں گے۔تاہم اسکے لئے نادرا کا ثبوت پیش کرنا لازم ہوگا۔

مراسلے کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے مسافر پابندی سے مستثنی ہونگے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر ویکسینشن سرٹفکیٹ پیش نہ کرنے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام کوڈ کے پھیلاو کو روکنے کےلئے اٹھایا گیا ہے۔

CAA

Vaccination

Flights

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div