Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیٹ درد کی ان 6 اقسام کو کبھی نظر انداز نہ کریں

ہم عموماً پیٹ میں اٹھنے والے درد کو نظر انداز کردیتے ہیں اور ...
اپ ڈیٹ 01 اگست 2021 01:02pm

ہم عموماً پیٹ میں اٹھنے والے درد کو نظر انداز کردیتے ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ گھر پر ہی اس کا علاج لیں، لیکن اب ایک ماہر ڈاکٹر نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے۔

دی سن کے مطابق برطانیہ کی ڈاکٹر سارا جرویس کہتی ہیں کہ چھ طرح کے پیٹ درد کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت بھی ہو سکتا ہے جو کینسر بھی ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر سارا کے مطابق اگر کسی شخص کو پیٹ میں درد رہتا ہے اور اس کے ساتھ پاخانے میں خون بھی آتا ہے تو غالب امکان ہے کہ وہ شخص مقعد کے کینسر میں مبتلا ہے۔

ڈاکٹر سارا کا کہنا تھا کہ اسی طرح اگر کسی شخص کو بہت تیز پیٹ درد اٹھتا ہے تو یہ اپینڈکس یا معدے کے السر کی علامت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گردے میں پتھری کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

اگر کوئی شخص پیٹ درد کے ساتھ خود کو بیمار بھی محسوس کر رہا ہے تو اس کے معدے میں سنجیدہ نوعیت کا کوئی مسئلہ ہے۔ اس کا پتہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا، اسے قبض یا ڈائریا لاحق ہے یا اس کا نظام انہضام ٹھیک کام نہیں کر رہا۔

ڈاکٹر سارا نے بتایا کہ اگر کسی شخص کو مسلسل پیٹ درد لاحق ہے اور اس کا وزن بھی کم ہو رہا ہے تو غالب امکان ہے کہ وہ کینسر کا شکار ہے۔

اسی طرح پیٹ درد کے ساتھ بخار ہو تو یہ انفلیمیشن، فوڈ پوائزننگ، پتے میں انفیکشن، پیڑو کے پٹھوں کی انفیکشن وغیرہ کی علامت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کو دائمی نوعیت کا پیٹ درد لاحق ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا معدہ ٹھیک سے خوراک ہضم نہیں کر رہا۔ آپ کو ذہنی دباﺅ لاحق ہے، آپ بہت زیادہ کیفین لے رہے ہیں یا رات کو بہت دیر سے کھانا کھا رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div