Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کشمیر پریمئیر لیگ: بھارتی کرکٹ بورڈ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکانے لگا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے خلاف بھارتی سازشوں پر ہرشل گبز...
شائع 31 جولائ 2021 01:16pm

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے خلاف بھارتی سازشوں پر ہرشل گبز پھٹ پڑے.

سابق کرکٹر اور ساؤتھ افریقن ٹیم کے کوچ ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے مجھے کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی۔

ہرشل گبز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہوگا، جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ میں ہرشل گبز، دلشان، مونٹی پینسرز سمیت دیگر مشہور غیر ملکی کھلاڑی لیگ کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔

Kashmir Premier League

Herschelle Gibbs

BCCI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div