Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ہراسگی کا غیر سنجیدہ اظہار ،عائزہ خان کے ڈرامے پر تنقید

عائزہ خان کے ڈرامے 'لاپتہ' میں خواتین کو ہراساں کرنے کے مسئلے کو...
شائع 31 جولائ 2021 12:58am

عائزہ خان کے ڈرامے 'لاپتہ' میں خواتین کو ہراساں کرنے کے مسئلے کو غیر سنجیدہ انداز میں پیش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈرامے میں عائزہ خان نے ٹک ٹاک اسٹار گیتی کا کردار نبھایا ہے ۔ تاہم اس ڈرامے کا ایک سین وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح گیتی ایک دکان دار کو بلیک میل کرتی ہے۔

اس سین کو نہ صرف سلیبرٹیز بلکہ عام سوشل صارفین بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

انسٹاگرام پر اپنے آراء کو بیان کرتے ہوئے شرمیلا کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں ہراسگی کے سنجیدہ موضوع کو غیر سنجیدگی سے پیش کرنے پر شدید حیرت سے دوچار ہیں۔

انہوں نے ڈرامہ نگاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں خواتین کو درپیش جنسی ہراسگی کے حقیقی مسئلے کو پیش کرنے میں ذمےداری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر ہونیوالے ظلم کے موجودہ ماحول میں اس طرز کے ڈرامے صورتحال کو مزید ابتر بناتے ہیں۔

گلوکارہ میشا شفیع نے بھی اس پر تنقید کی ۔ انہوں نے سین کو غیر ذمے دارانہ قرار دیا اور سین میں کردار کے عمل سے مکروع عمل کو بڑھاوے کی حیثیت سے منسوب کیا ۔

اداکارعدنان ملک کا کہنا تھا کہ نناوے فیصد پاکستانی ڈرامے سنجیدہ اور غیر سنجیدہ موضوعات میں تمیز نہیں کرسکتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div