Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

نورمقدم قتل کیس کیلئے 'گو فنڈ می' پر مہم

نور مقدم قتل کیس کیلئے 'گوفنڈ می' پلیٹ فارم پر فنڈریزنگ مہم شروع...
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2021 11:47pm

نور مقدم قتل کیس کیلئے 'گوفنڈ می' پلیٹ فارم پر فنڈریزنگ مہم شروع کردی گئی۔

نور مقدم کے بہیمانہ قتل نے معاشرے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد اسکی بھرپور الفاظ میں مذمت کررہے ہیں ،تاہم ابھی یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور کہا جارہا ہے کہ ملزم کے مضبوط کاروباری پس منظر کے سبب یہ کیس عدالت میں طوالت پکڑ سکتا ہے۔

اب نور مقدم کے قتل کے کیس کو موثر انداز میں قانونی طور پر لڑنے کیلئے 'گوفنڈ می' فنڈنگ پلیٹ فارم پر فنڈریزنگ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے ایک لاکھ بیس ہزار ڈالرز کی خطیر رقم جمع کرنا کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ اکتالیس ہزار ڈالرز اس سلسلے میں جمع کیے جاچکے ہیں۔

یہ مہم طارق غففار نامی شخص نے 'گوفنڈمی' پر شروع کی ہے۔ غففار کے مطابق وہ یہ مہم نور اور انکے اہلخانہ کے دوست کی حیثیت سے شروع کررہے ہیں۔ مہم کے حوالے سے مزید تفصیل بیان کی گئی اور لکھا گیا ہے کہ نور مقدم کو بیس جولائی کو ظاہر جعفر نے ہم سے چھین لیا اور نور مقدم کے قتل کی ہولناک موت، دہشت اور درد جوکہ اس نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں محسوس کیا -کی منظرعام پر آنیوالی تفصیلات نے ہمارے دل میں اس خواہش کو پیدا کردیا کہ کاش ہم نور مقدم کو بچاسکتے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

تفصیلات میں نور مقدم سے متعلق مزید تذکرہ بھی کیا گیا اور قاتل ظاہر جعفر کے خاندانی پس منظر کو بیان کیا گیا اور بتایا گیا کہ ظاہرجعفر انتہائی مال دار اور اثرورسوخ والی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور ظاہر جعفر کے والدین نے پہلے ہی اس کیس کی قانونی جنگ لڑنے کیلئے شہر کے سب سے بڑے وکیلوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ اور انکے پاس اس قانونی جنگ کو غیرمعینہ مدت تک لڑنے کیلئے وسائل بھی ہیں۔

تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ یہ طویل عمل ہوگا جوکہ مختلف مرحلوں سے گزرے گا ، لہذا اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی میں درپیش اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور پلیٹ فارم سے حاصل شدہ رقم نورمقدم کے قتل کیس کو لڑنے کیلئے سرف کی جائیگی تاہم اضافی رقم بچ جانے کی صورت میں اسکو داخلی تشدد کا شکار کسی مظلوم کو دے دیا جائیگا۔

'ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ '

دوسری جانب پنجاب فرانزک لیب میں نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفرکاپولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا،ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک لیب میں ملزم ظاہرجعفرکاپولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سے قبل ملزم بےہوش ہونےکی ایکٹنگ کرتارہا،ٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہرجعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نےکیا،ٹیسٹ میں ظاہر جعفرسے20سوالوں کے جواب لئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب میں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا،ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آبادپولیس کو بھجوائی جائے گی۔

پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم ظاہر جعفر کو اسلام آباد لے کر روانہ ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div