Aaj News

ہفتہ, مارچ 30, 2024  
19 Ramadan 1445  

'پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے' افغان میڈیا کے وفد سے گفتگو

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا ہے کہ امن دشمنوں اور امن کے ...
شائع 30 جولائ 2021 07:57pm

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا ہے کہ امن دشمنوں اور امن کے حامیوں کی نشاندہی میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے 15 رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان ذرائع ابلاغ کے وفد نے ملاقات کی،

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل، خطہ کی صورت حال، قیام امن میں میڈیا کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا تھا کہ میڈیا پاک افغان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ امن دشمنوں اور امن کے حامیوں کی نشاندہی میڈیا کی ذمہ داری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے۔

ملاقات میں افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے افغان صحافیوں کے وفد نے بھی ملاقات کی تھی ۔

ملاقات میں گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’سب سے پہلے تو یہ کہ طالبان کیا کر رہے ہیں اور کیا نہیں، اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کو طالبان سے خود پوچھنا چاہیے کیونکہ ہم ان کے ذمہ دار ہیں اور نہ ہی ان کے ترجمان۔‘

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ۔ 20 سال سے افغان مسئلے کا فوجی حل نکالنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور ہماری دلچسپی صرف امن میں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div