Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

فرائض سے غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 2افسران عہدوں سے فارغ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فرائض سے غفلت برتنے اور...
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2021 01:12pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فرائض سے غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 2افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ ملتان کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر ڈائریکٹرجنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آغا محمد علی عباس اور ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کوعہدے سے ہٹا دیا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسروں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں،سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا،عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متنبہ کیا کہ کام نہ کرنے والےافسران اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div