Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سندھ : مکمل لاک ڈاون کی تجویز زیر غور، اعلان کل متوقع

کراچی مں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافے کے باعث سندھ...
شائع 29 جولائ 2021 10:55pm

کراچی مں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافے کے باعث سندھ حکومت مکمل لاک ڈاون کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

لاک ڈاون کا اعلان جمعہ کو وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں متوقع ہے،

صوبائی وزرا نے تاجر برادری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے لیا ۔ طبی ماہرین کی درخواست پر 15 دن کیلئے لاک ڈاون کا اعلان کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کورونا ٹاسک فورس میں شامل ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی ماہرین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں جاری تشوشناک اضافے کو فوری روکنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

کورونا کیسز میں یومیہ بنیادوں ہونے والے اضافے سے اسپتال میں گنجائش مسلسل کم ہوتی جاری ہے،لہذا لاک ڈاون ضروری ہوگیا ہے،

ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کے بعد اعلان متوقع ہے۔

حکومت سندھ کے اقدامات کے مطابق جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے تحت تمام کاروباری مراکز بند ہوتے ہیں لہذا حکومت کو فوری لاک ڈاون کرنے میں قدرے آسانی ہوگی۔

ادھر وزیر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے تاجر برادری سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لیا ہے، جبکہ لاک ڈاون کے باعٹ کراچی سے دیگر شہروں میں جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شام 6 بجے کے بعد لاک ڈاون سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہورہے۔

کراچی میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی میں اب بھی بند شادی ہال میں تقریبات اور ریسٹؤریٹس میں ڈائن ان کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div