Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب: بارشیں ، گھروں میں پانی داخل،دریاوں میں سطح بلند

پنجاب میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل نے سیلابی ریلے کی گھنٹی...
شائع 29 جولائ 2021 10:39pm

پنجاب میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل نے سیلابی ریلے کی گھنٹی بجا دی۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔عیسٰی خیل کے دیہی علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بھی بارشوں سے سیلاب کے خطرے کی پیشگوئی کردی۔

پنجاب میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل نے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ کردیا۔دریائے چناب میں قادرآباد،خانکی اور مرالہ کے مقام پر نچلے درج کا سیلاب ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تحصیل عیسیٰ خیل کے دیہی علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا،سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی ریلے کی نظر ہوگئیں۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈمرالہ پرآمد ایک لاکھ 24 ہزار اور آخراج 1 لاکھ 1ہزار 7 سوکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ خانکی پر1 لاکھ 89ہزار اور آخراج 1لاکھ 83ہزار ۔ قادر آباد کے مقام پر ایک لاکھ 64 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 44 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div