Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آزاد کشمیر: وزارت عظمی کی دوڑ! امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کی دوڑ جاری ہے اور وزیراعظم عمران خان...
شائع 29 جولائ 2021 09:33pm

آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کی دوڑ جاری ہے اور وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیرکی وزارت عظمیٰ کے لیے چارامیدواروں کے انٹرویوزمکمل کرلیےِ ۔

وزیراعظم کے عہدے کے لئے خواجہ فاروق اور اظہر صادق میں مقابلہ جبکہ سردار تنویر الیاس کو سپیکر آزاد کشمیر بنانے پر غور شروع کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان بیرسٹر سلطان محمود کو صدر بنانے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیرکی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آزاد کشمیرکی وزارت عظمیٰ کے لیے چاروں امیدواروں کے انٹرویوزمکمل کرلیےِ۔

وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہرصادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی ۔ وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ الگ الگ کی ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم نے چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے۔وزیراعظم نے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن دریافت کیا ۔ چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیرسے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔

آزاد کشمیرکے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے عمران خان مزید مشاورت کریں گے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری تنویرالیاس نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین جسے جو ذمہ داریاں دینگے،وہ کرینگے۔

بیرسٹرسلطان محمود نے کہا کہ کوئی نمبرگیمزنہیں، سب متحد ہیں ۔ عمران خان جسے بھی آزاد کشمیرکا وزیراعظم بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے لئے خواجہ فاروق اور اظہر صادق میں مقابلہ جبکہ سردار تنویر الیاس کو سپیکر آزاد کشمیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان بیرسٹر سلطان محمود کو صدر بنانے کے خواہاں ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div