Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ : صوبے میں مکمل لاک ڈاون لگانے کا عندیہ

این سی او سی کی مخالفت کےباوجود ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے...
شائع 29 جولائ 2021 09:03pm

این سی او سی کی مخالفت کےباوجود ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا۔

آج نیوز سے گفتگو میں مرتضی وہاب نے کہا محکمہ صحت اور ڈاکٹرز کی جانب سے بندشیں لگانے پر زور دیاجارہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پابندیاں نہیں لگائیں تو صورتحال آؤٹ آف کنٹرول ہوسکتی ہے تاہم لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ امید ہے وفاق صوبائی حکومت کے فیصلے کی حمایت کرےگا،سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ورنہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

دوسری جانب این سی او سی نے سندھ میں مکمل لاک ڈاون کی مخالف کردی ہے۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں کیسزکی شرح میں اضافہ ہوا،ملک بھرمیں کورونامثبت کیسزکی شرح7.5فیصدہے،تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزارسےتجاوزکرگئی۔

فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں کورونا کا دباؤ بڑھ رہا ہے،بالخصوص کراچی میں کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،کراچی میں50فیصدبیڈزپرکورونامریض موجودہیں۔

ادھر سربراہ این سی اوسی اسد عمر کاکہناتھا کہ کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں سمجھ رہے، سندھ حکومت کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے اقدامات کو دیکھ رہی ہے لیکن شہروں کو ہفتوں بند کرنا یا مکمل لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے، مکمل لاک ڈاون کے بعد کورونا وبا ءبہت تیزی سے پھیلتی ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناسےبچنےکاواحدحل صرف احتیاط ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا کو کنٹرول کیا جاسکتاہے، سندھ اور بلوچستان میں ایس اوپیز پرعملدرآمد سب سے کم نظر آتا ہے، اگر وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فورسز کی مدد چاہتے ہیں تو ہم فوج سمیت تمام فورسز دینے کیلئے تیار ہیں۔

سربراہ این سی اوسی نے کہا کہ شہر بند کرنا اس وبا ءکا علاج نہیں، ویکسی نیشن موجودہ حالات سے نکلنے کا واحد حل ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ ویکسی نیشن کرارہے ہیں، گزشتہ روز ساڑھے 8لاکھ سے زائد افراد کی ویکسہ نیشن ہوئی جو نیا ریکارڈ ہے، صرف پنجاب میں 5لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی، اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی ویکسی نیشن میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، 10لاکھ ویکسی نیشن روزانہ کو کراس کرنا ہمارا ہدف ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div