Aaj TV News

BR100 4,822 Decreased By ▼ -37 (-0.75%)
BR30 23,477 Decreased By ▼ -389 (-1.63%)
KSE100 45,597 Decreased By ▼ -412 (-0.89%)
KSE30 18,029 Decreased By ▼ -150 (-0.82%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,230,238 2,333
DEATHS 27,374 47
Sindh 452,267 Cases
Punjab 424,701 Cases
Balochistan 32,796 Cases
Islamabad 104,472 Cases
KP 171,874 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں 24 گھنٹوں میں قاتل کورونا وائرس سے 76 اموات اور 4,497 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کوروناسےاب تک 23,209 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ 1,020,324 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4,497 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 904 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 74 ہزار 434 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 42 ہزار 799، اسلام آباد میں 86 ہزار 602، بلوچستان میں 30 ہزار 019، گلگت بلتستان میں 7935 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 23 ہزار 631 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 43 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 17، خیبرپختونخوا میں 7،گلگت بلتستان میں 6، آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,995 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5903، خیبرپختونخوا میں 4435، اسلام آباد میں797، بلوچستان میں 326 اور گلگت بلتستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 620 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 59 ہزار 761 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,084 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.53 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,612 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 59 ہزار 707 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4497 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 878 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 944 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 278 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔