Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 اموات، 4,119 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 28 جولائ 2021 09:35am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 44 افراد انتقال کرگئے جبکہ 4,119نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23,133 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,015,827 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید4,119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 15ہزار 827 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 312 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 71 ہزار 762 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 42 ہزار 400، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 7896 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 23 ہزار 370 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 44 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 133 تک پہنچ گئی۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,978افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5860، خیبرپختونخوا میں 4428، اسلام آباد میں796، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 127 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 618 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 56 ہزار 952 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,898 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصدرہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 7,020 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 742 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 291 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4119 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 818 ہزار 764 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 944 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 278 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div