Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نادر مون فش کے ساحل پر آنے سے مقامی افراد حیرت زدہ

تین اعشاریہ پانچ فٹ لمبی رنگوں سے بھرپور دلکش ونادر مون فش کے...
شائع 26 جولائ 2021 11:51pm
سائنس

تین اعشاریہ پانچ فٹ لمبی رنگوں سے بھرپور دلکش ونادر مون فش کے ساحل پر آنے سے مقامی افراد حیرت زدہ ہوگئے۔

پینتالیس کلو کی تین اعشاریہ پانچ فٹ لمبی مون فش امریکا میں اوریگن کے ساحل پر آگئی۔ سی سائیڈ ایکوریم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس رنگین مچھلی کی لمبائی تین اعشاریہ پانچ فٹ ہے اور یہ اوریگن میں سن شائن کے ساحل پر پھنس گئی تھی تاہم اتنی بڑی اور رنگین مچھلی کو دیکھ کر مقامی افراد حیرت میں مبتلا ہوگئے اور فوری طور مچھلی کی مدد کو پہنچنے کی کوشش کی۔

سی سائیڈ ایکوریم نامی فیس بک پیج پر اس مچھلی کی مختلف تصاویر بھی شیئر کی گئ ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکوریم کا دورہ کرنیوالے لوگ اس مچھلی کو دیکھنے کیلئے کافی پرجوش تھے۔

تاہم مچھلی کے مرنے پر کئی فیس بک صارفین نے افسردگی کا اظہار کیاہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ مچھلی اپنے ہلکے لال، نارنجی اور چاندی کے رنگوں کی آمیزش کی وجہ سے لبھارہی ہے جبکہ اس پر موجود سفید رنگ کے نقطے اس کے حسن میں مزید اضافہ کررہے ہیں ۔

تاہم مرنے کے بعد اب اس مچھلی کو فریزر محفوظ کرلیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اسکو تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے۔

مون فش چھ فٹ تک لمبی ہوسکتی ہے اور اس کا وزن چھ سو پاونڈ تک بڑھ سکتا ہے اور یہ امریکا کے مغربی ساحلوں، بحرالکاہل سمیت برطانیہ کے مخصوص ساحل پر پائی جاتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div