Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بولی وڈ اسٹار عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راو کیساتھ تصویر وائرل

بولی وڈ اسٹار عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راو کیساتھ تصویر...
شائع 23 جولائ 2021 11:12pm

بولی وڈ اسٹار عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راو کیساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرکچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں ، تصاویر میں عامر خان اپنی سابقہ اہلیہ کرن راو کیساتھ ٹیبل ٹینس کھیل رہےہیں۔

کرن راو اور عامر خان کے درمیان حال ہی میں علیحدگی ہوئی ہے، اور دونوں اس حوالے سے باضاطہ اعلان بھی کرچکے ہیں ۔ تاہم اب اپنے بیٹے اذان کی خاطر دونوں ایک ساتھ نظر خوشگوار موڈ میں کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ایک تصویر میں عامر خان ٹیبل ٹینس کھیل رہےہیں اور ان کے مقابل کرن راو ہیں جبکہ انکا بیٹا اذان برابر میں موجود ہے۔

انسٹاگرام پر ایک اور تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں ان کا بیٹا ازان ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہے اور عامر خان اس کے برابر میں کھڑے ہوئے مسکرارہےہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div