Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 40 اموات، 2,158 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،مہلک وائرس کے...
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2021 10:22am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،مہلک وائرس کے باعث مزید 40 افراد جان سے گئے جبکہ 2,158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 22,928 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 998,609 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 2,158 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 609 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ51 ہزار 592 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ61 ہزار 160 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ41 ہزار 288، اسلام آباد میں 85 ہزار 179، بلوچستان میں 29 ہزار301، گلگت بلتستان میں7551 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 22ہزار 538 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 928 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 28 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں06، خیبر پختونخوامیں 05 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,906 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5784، خیبرپختونخوا میں 4402، اسلام آباد میں788، بلوچستان میں320 اور گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 606 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 52 ہزار 752 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,525مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 895 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 22 ہزار 929 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 216 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2158 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 559 ہزار 684 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 896 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 245مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div