Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

وزارت سائنس نے کورونا کے دوران بہترین کام کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2021 01:23pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس نے کورونا کے دوران بہترین کام کیا،ملکی چوتھی کمپنی کوبھی وینٹی لیٹربنانےکالائسنس مل گیا ، اس سال پرامید ہیں کہ وینٹی لیٹربرآمد کرنا شروع کردیں گے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سائنس منسٹری میں ہوئے کام کی بدولت چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا ہے، اس سال مجھے پوری امید ہے کہ ہم وینٹی لیٹر ایکسپورٹ کرنا شروع کردیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا،ستمبر میں آٹو ڈسپوزایبل سرنج بننا شروع ہوں گی۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کو کورونا کیلئےآکسیجن اور وینٹی لیٹرز سپلائی کےھ ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 10 آئی سی یو وینٹی لیٹر اور دیگر سامان بھی گلگت بلتستان کو بھیج دیا گیا ہے۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div