Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

‘ رشتہ مبارک ہو۔۔۔!!! ’

انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان...
شائع 20 جولائ 2021 10:56am

انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے سحر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

ماہر بلے باز بابر اعظم کو شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہی ہے، لیکن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انگلینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ڈینیئل وائٹ نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور ان کے کھیل کو بےحد سراہا۔

ڈینیئل وائٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا اور ساتھ ہی حیرانی اور تالیاں بجانے والے ایموجی شیئر کیے۔

خاتون کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔ چند ٹوئٹر صارفین نے تو ڈینیئل وائٹ کو مستقبل کی "بھابھی" قرار دے دیا۔

کچھ صارفین نے رشتہ مبارک کا ٹوئٹ کیا تو ایک صارف نے ڈینیئل وائٹ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

ایک اور پاکستانی صارف نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی لگتا ہے آپ کے پیار میں گرگئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ خاتون توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے تبصرے کرتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش بھی کرچکی ہیں۔

بابر اعظم کی ڈینیئل وائٹ سے دوستی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کو ایک نئی تفریح ضرور مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی اور49 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

babar azam

پاکستان

England

Cricket News

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div