Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

موسلادھار بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد...
شائع 19 جولائ 2021 02:26pm

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی ، چھت سے سیلنگ نیچے جاگریں اور پانی ٹرمینل میں داخل ہو گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی موسلادھار بارش نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا پول کھول دیا، ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی، انٹرنیشنل ڈیپارچر کے قریب چھت پرنالے کا منظر پیش کرتا رہا، چھت سے سیلنگ نیچے جاگریں اور پانی ٹرمینل میں داخل ہو گیا۔

سیلنگ نیچے گرنے سے سیلنگ کے ٹکڑوں کا ڈھیر لگ گیا جبکہ مسافروں اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد

Rain

Roof Collapse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div