Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہونا بدانتظامی کی انتہاء ہے'

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےملک میں صنعتوں اور سی این جی...
شائع 18 جولائ 2021 06:58pm

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےملک میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بند ہونے پرتشویش کا اظہار کردیا۔

اپنےایک بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےکہا ہے کہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہونا بدانتظامی کی انتہاءہے۔ مقامی صنعت اور سی این جی کو گیس کی مکمل بندش قوم کے لئے ایک اور بری خبر ہے۔وقت نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ نون نے ملکی ضروریات کومد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی۔

شہبازشریف نےکہا کہ حکومت کی بدترین نااہلی اور ہوس کے باعث صنعتوں اور سی این جی مالکان کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ حکومت قومی اسمبلی میں بحث کرائے تاکہ بحران کا کوئی حل نکالا جا سکے اورعوام کو ریلیف ملے۔

Opposition leader

shahbaz sharif

Gas shortage

PMLN President

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div