Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ڈی جی آئی ایس آئی نے افغانستان کے پاکستان پرعائد الزامات مسترد کردئیے

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی افغانستان کے...
شائع 17 جولائ 2021 09:16am

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی افغانستان کے پاکستان پرعائد الزامات مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اختیارکیا اور کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کوئی در اندازی نہیں ہورہی، دہشت گردی کےسارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں، الزام تراشی جاری رہی تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، الزام تراشی جاری رہی تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

جنرل فیض حمید نے واضح کیا پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو۔ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان نہیں، الزامات لگانا غیرمنصفانہ اور ناانصافی ہے۔ امن عمل میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر پاکستان ہی لے کر آیا، جب پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں تو بہت مایوسی ہوتی ہے۔

پاکستان

DG ISI

Lieutenant General Faiz Hameed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div