Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی کی لہر نے یوٹیلی اسٹورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ...
شائع 16 جولائ 2021 07:23pm

مہنگائی کی لہر نے یوٹیلی اسٹورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، چینی سترہ اور گھی کی قیمت میں نوے روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔بیس کلو آٹا کا تھیلا آٹھ سو روپے سے بڑھا کر ساڑھے نو سو روپے کردیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر3بنیادی اشیاء مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چینی کی فی کلوقیمت میں17روپےکااضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی،جبکہ 20 کلوآٹے کا تھیلا مزید150روپے مہنگا کردیا گیا، اب 20کلوآٹا کاتھیلا800روپےسےبڑھاکر950 روپے کردیا گیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر170روپےکلوملنےوالا گھی اب260روپےفی کلو دستیاب ہوگا، فی کلو گھی کی قیمت میں یک دم 90 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div