Aaj TV News

BR100 4,396 Decreased By ▼ -6 (-0.13%)
BR30 17,019 Decreased By ▼ -475 (-2.72%)
KSE100 43,037 Decreased By ▼ -197 (-0.46%)
KSE30 16,643 Decreased By ▼ -55 (-0.33%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,286,022 391
DEATHS 28,753 8
Sindh 476,233 Cases
Punjab 443,310 Cases
Balochistan 33,491 Cases
Islamabad 107,811 Cases
KP 180,194 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 31 افراد کی جان لے لی جبکہ مزید 2,327 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے ،کورونا سے اب تک 22,720 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 983,719 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 2,327 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 719ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 475 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 52 ہزار 472 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 39 ہزار 960، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 7210 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 21 ہزار 632 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 31 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 720 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 25 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں4، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,856 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5672، خیبرپختونخوا میں 4377، اسلام آباد میں787، بلوچستان میں 318 اور گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 597 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 43 ہزار 670 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,388 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.17 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 956 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ17ہزار 329 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 960 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2327 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15لاکھ 286 ہزار 475 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 619 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 237مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔