Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

سات سال سے بند وہ کام جو ممنون حسین کے دور میں دوبارہ شروع کیا گیا

2013 سے 2018 تک پاکستان کے 12 ویں صدر کے طور پر خدمات سرانجام دینے ...
شائع 15 جولائ 2021 10:40am

2013 سے 2018 تک پاکستان کے 12 ویں صدر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے سابق صدرِ مملکت ممنون حسین بدھ کے روز کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔ ان کے بیٹے کے مطابق انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا۔

ویسے تو صدر ممنون حسین کے دور میں کئی کام ہوئے ہیں، لیکن ایک یادگار کام جو ہوا وہ 23 مارچ کی سالانہ پریڈ کا دوبارہ آغاز تھا۔

23 مارچ کو ہر سال پاکستان میں "یومِ پاکستان" کی تقریب بھرپور جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے، لیکن دہشتگردی کے باعث اس تقریب کو 2008 میں بند کردیا گیا تھا جو سات سال تک بند رہی اور 2015 میں دوبارہ شروع ہوئی۔

یومِ پاکستان کی پریڈ کی سات سال بعد بحالی ممنون حسین کے دورِ صدارت میں ہوئی تھی۔ اس پہلی پریڈ میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جب کہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلیٰ فوجی و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

اسی پریڈ میں پاک فوج کے اس وقت کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے خود پاکستان کا تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اڑایا اور فلائی پاسٹ کی قیادت کرتے ہوئے صدرِ مملکت ممنون حسین اور دیگر کو سلامی پیش کی۔

death

23rd March

President of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div