Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کردیا ...
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2021 11:13pm

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کردیا ۔ امارتی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم آئزاک ہرزگ نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے اماراتی سفیر محمد الخواجہ نے بھی خطاب کیا ، خطاب میں انہوں نے سفارتخانے کے افتتاح کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امارات اور اسرائیل اقوام کا شمار اختراعی اقوام میں ہوتا ہے اور اس صلاحیت کا استعمال خطے اور اپنے ملکوں کی فلاح اور بہتر مستقبل کیلئے کیا جاسکتا ہے۔

اس موقعے پر اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے ہونیوالے معاہدے کی توسیع ان ممالک تک بھی ہونی چاہیئے جو کہ اسرائیل کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔

پس منظر

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کا اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے ابراہم معاہدے کے تحت ہوا تھا ۔

امارات کیساتھ تعلقات معمول پر آنے کے بعد اسرائیل نے اپنے تعلقات بحرین ،مراکش ، اور سوڈان کے ساتھ بھی بہتر کیے تھے تاہم اس سے فلسطینیوں میں شدید اشتعال پایا جاتا تھا اور وہاں پر اس حوالے سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

Source: Aljazeera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div