Aaj TV News

BR100 4,858 Decreased By ▼ -103 (-2.07%)
BR30 23,865 Decreased By ▼ -558 (-2.28%)
KSE100 46,009 Decreased By ▼ -519 (-1.12%)
KSE30 18,179 Decreased By ▼ -243 (-1.32%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,227,905 1,897
DEATHS 27,327 81
Sindh 451,448 Cases
Punjab 423,670 Cases
Balochistan 32,772 Cases
Islamabad 104,348 Cases
KP 171,589 Cases

بین الاقوامی مارکیٹ میں یورو بانڈز کی فروخت کے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ۔

مرکزی بینک کے ذخائر ساڑھے چار سال کی بلند سطح اٹھارہ ارب بیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں حکومت نے ایک ارب یورو بانڈز کا اجرا کیا تھا، جس کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت اٹھارہ ارب بیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، جو جنوری دوہزار سترہ کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

اس سے پہلے ایک تقریب سے خطاب میں مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے معاشی اشاریوں میں استحکام کا دعویٰ کیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں معاشی اشاریوں میں استحکام اور بہتری کے بعد پائیدار معاشی ترقی ایک بڑا چیلنج ہے۔

ہفتے کو فیصل آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں عید کے فوراً بعد متعلقہ فریقوں سے ملاقاتوں کے ایک سلسلے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ایک ملاقات وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ہوگی تاکہ برآمدکنندگان ان سے براہ راست ملاقات کرکے اپنے اہم مسائل پیش کرسکیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور صنعت مثالی ترقی کررہی ہے۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ تین سال میں شرح نمو کے اہداف حاصل کیے اور اب چیلنج پائیدار معاشی نمو ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں31 ارب ڈالرز تک اضافہ ہوا اور اس میں بڑا حصہ ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہے۔