Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اردن میں بادشاہت کیخلاف بغاوت کی سازش، ملزمان کو 15 سال کی قید

اردن کی عدالت نے شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو بادشاہت کو غیر...
شائع 12 جولائ 2021 09:10pm

اردن کی عدالت نے شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو بادشاہت کو غیر مستحکم بنانے کی سازش کے الزام میں 15 سال کی قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کی عدالت نے سابق شاہی معتمد باسم اوداللہ کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان کے ایک نابالغ کو بھی مبینہ طور پر اسی جرم کے تحت 15 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کے مطابق اس کے پاس ملزمان کے خلاف بادشاہت کو نقصان پہنچانے کا عزم رکھنے کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں۔ ملزمان سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ کو بادشاہ کے متبادل کے طور پر تخت نشیں دیکھنا چاہتے تھے۔

واضح رہے شہزادہ حمزہ کو 2004 میں شاہ عبداللہ نے ولی عہدی سے ہٹا کر اپنے بڑے بیٹے کو ولی عہد نامزد کردیا تھا.

شہزادہ حمزہ نے 2018 میں انکم ٹیکس قانون منظور ہونے کے بعد حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

Sentenced

Jordan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div