Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملالہ نے اپنی عمر سے متعلق تذبذب میں مبتلا کردیا

معروف سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے اپنی عمر سے متعلق تذبذب میں...
شائع 12 جولائ 2021 08:29pm

معروف سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے اپنی عمر سے متعلق تذبذب میں مبتلا کردیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ 242،24 یا 42 کے ہندسے درج کیے اور لکھا کہ عمر محض عدد ہی تو ہے۔ معروف سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی چوبیس سال کی ہوگئیں ۔ اور انہوں نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ۔

ایک تصویر میں ملالہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سالگرہ منارہی ہیں اور۔ تصاویر میں ملالہ کے پیچھے دو اور چار کے ہندسے والے غبارے موجود ہیں ۔

تاہم تصویر کے کیپشن میں انہوں نے 242،24 یا 42 کے ہندسے درج کیے ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ عمر محض ایک عدد ہی تو ہے۔

دوسری جانب ملالہ کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے نے بھی اپنے ٹوئٹ اکاونٹ پر ملالہ کو انکی زندگی کے چوبیس سال مکم ہونے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ملالہ کی تقریر کا یہ کلپ بھی شیئر کیا جس میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ملالہ ڈے صرف ان کا دن نہیں ہے بلکہ یہ ہر اس خواتین ،لڑکے اور لڑکیوں کا دن ہے جو کہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔

تاہم ملالہ کے مداحوں نے انکے لئے چوبیس سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام پر نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div