Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بھارت کےپاس افغانستان سے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کےپاس...
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2021 01:32pm

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کےپاس افغانستان سے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، بھارت نے 40 سال پاکستان کخلا ف دہشتگردی کو منظم کیا،افغانستان میں سلجھا ہواطالبان جنم لے چکاہے،یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والےطالبان نہیں ہیں، ہم کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے، پاکستان افغانستان کخلاھف کوئی اڈا نہیں دے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز اوربلاول بھٹو بیہودہ زبان استعمال کررہے ہیں،دونوں جانتے ہیں کہ وہ الیکشن ہارنے جارہے ہیں،آزادکشمیرالیکشن میں عمران خان کی فتح یقینی ہے،مریم غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کر رہی ہیں،مریم نواز کو اپنے لہجے پر غور کرنا چاہیئے ،مریم نوازذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ امریکا پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹوکی سی وی میں کچھ بھی نہیں ہے ،بلاول بھٹو میرے دل کاجانی ہے،ان کی سی وی میرےپاس ہے،بلاول ملکی سیاست کی رونق ہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امریکااوربرطانیہ کو پتہ ہےکہ ان کے کتنےاکاؤنٹس ہیں،یہ کس منہ سے عالمی سیاست کی بات کرتے ہیں،یہ کشمیر کا کیس ٹی وی پرلڑنےجارہےہیں،عمران خان نے کشمیر کا کیس دنیامیں لڑا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ خطےکی سیاست بدلنےجارہی ہے،افغان جوبھی فیصلہ کریں گےہمیں قبول ہوگا ،عسکری قیادت نے قومی سلامتی پربریفنگ دی ،پاک فوج کےپیچھےپوری قوم کھڑی ہے،ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ،آدھی دہائی سےافغان جنگ لڑ رہےہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کو افغانستان سےبھاگناہوگا،بھارت کے پاس بھاگنےکےسواکوئی راستہ نہیں،بھارت نے40سال پاکستان کیخلاف دہشتگردی کو منظم کیا،افغانستان میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغانستان میں طالبان کی نئی نسل ہے،افغانستان میں سلجھاہواطالبان جنم لے چکا ہے،یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والے طالبان نہیں ہیں،ہم افغانستان میں امن کیلئے دنیا کے ساتھ ہیں ،امریکاکوکسی صورت اڈے نہیں دیں گے، غیرملکی فوج کے انخلاء کے بعدخطے کی سیاست بدل رہی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف 2چیزیں قومی ہیں، ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے،ساری اپوزیشن جماعتیں اور قوم فوج کے ساتھ ہیں،قوم ملک کی سلامتی کیلئے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دنیاکی کوئی سپرپاورپاکستان کونظراندازنہیں کرسکتی،ہمارےبغیرکسی کی دال نہیں گل سکتی ،پاکستان پرکوئی دباؤ نہیں ہے،افغانستان خود مختارملک ہے،کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

Interior Minister

پاکستان

Pak army

press conference

rawalpndi

Sheikh Rashid Ahmad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div